اسلام گڑھ ایس ڈی او سب ڈویژن معطلی کا مطالبہ،محکمہ برقیات کنیلی میں بجلی فراہم کرنے میں ناکام،عوام
اسلام گڑھ(نامہ نگار)ایس ڈی او سب ڈویژن معطلی کا مطالبہ،محکمہ برقیات کنیلی میں بجلی فراہم کرنے میں ناکام،نااہل ایس ڈی او چند ملازمین کے ہاتھوں یرغمال ہے،کنیلی میں محکمہ برقیات کے خلاف بڑے احتجاح کی تیاریاں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سب ڈویژن علاقے میں بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے
جس سے لوگوں کو شدید مشکلات ہیں،معمولی ہوا اور بارش سے بجلی بند ہو جاتی ہے جس کے بعد گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے علاقے کے عوام عاجز آچکے ہیں،محکمہ کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع ہیں،مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا
کہ متعدد بار شکایت کر چکے ہیں تاہم کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،ایس ڈی او نااہل ہیں جو مخصوص ملازمین کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں،وزیر برقیات،سیکرٹری برقیات اور ایکسئین برقیات سے مطالبہ ہے ایس ڈی او معطل کر کے نئے ایس ڈی او کو تعینات کرتے ہیں بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔