252

ہارون آباد میں وکلاء بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد میں وکلاء بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد میں بھی وکلاء بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد، حلف برداری کی اس تقریب میں ڈسٹرکٹ سیشن جج بہاولنگر سلمان بیگ اور ایڈیشنل سیشن جج محمد محمود غنی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی تقر یب حلف برداری سےخطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلمان بیگ نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ مجھے اس تقریب میں مدعو کیا گیا

ہمارے ججز صاحبان کی ٹیم محمود غنی، عمران خاں، اور فراز جاوید وڑائچ جیسے لوگ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمد محمود غنی نے کہا کہ نئے آنے والی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں بنچ اور بار کے تعلقات کو انشاءاللہ پہلے کی طرح خوشگوار رکھا جائے گا تقریب کا انعقاد سابق صدر چوہدری غلام نبی سپراء و سابق جنرل سیکرٹری سعید سجاد گجر اور سابق کابینہ کی جانب سے کیا گیا

سابقہ روایات کے عین مطابق اس دفعہ بھی پہلے والی کابینہ نے نئی کابینہ کو ویلکم کیا سیشن جج سلمان بیگ، ایڈیشنل سیشن جج محمد محمود غنی ، سول جج عمران خاں ،سول جج سرفراز جاوید وڑائچ اور سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے ممبران نے خصوصی شرکت کی نئے منتخب ہونے والے صدر نوید بھٹہ اور جنرل سیکرٹری عثمان خالد ایڈووکیٹ نے اس تقریب میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

جبکہ تمام ججز صاحبان کو سابق صدر چوہدری غلام نبی سپراء اور سابق جنرل سیکرٹری سعید سجاد گجر کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے نومنتخب جنرل سیکرٹری عثمان خالد نے خطاب میں کہا کہ جہاں تک ہو سکا وکلاء کے لئے کوشاں رہونگا گا جبکہ کنگ میکر کا لقب رکھنے والے قائد چوہدری اعظم ایڈوکیٹ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ پنجاب میں شاید اس سے پہلے ایسی روایت نہ ہو

کہ اس طرح اقتدار منتقل ہوا ہو انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج محمود غنی کے حسن سلوک سے ہم بہت متاثر ہیں ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے تقریب کے اختتام پر نئی کابینہ کی طرف سے سابق صدر اور سیکرٹری کو شیلڈ حسن کارکردگی پیش کی گئی اور انکے دورانیہ کو مثالی قرار دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی اور آخر میں دعائے خیر کی گئی تمام معزز مہمانوں کےلیے بندھن میرج ہال ہارون آباد میں کھانے کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں