106

راجہ بابر زمان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

راجہ بابر زمان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(سنگجانی بیورو رپورٹ)راجہ بابر زمان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سنگجانی پی ٹی آئی کے صدر راجہ بابر زمان نے بتایا کہ علاقہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ سیاستدان الزام تراشیوں اور انتقامی سیاست کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں سیاسی میدان میں بھی اپنی کامیابی کےجھنڈے گاڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوسی 48 سنگجانی میں پہلے سیاسی مال بنانے میں مصروف تھے، عوام کی حالت زار کا کسی کو احساس نہیں،

جہاں اپنے مالی فائدے کی بات ہو وہاں مقامی سیاسی ایک پیج پر آ جاتی ہے جبکہ عوام کے بھلائی کیلئے ان میں کبھی اتفاق نہیں ہوا۔تھانہ کچہری کلچر کی سیاست کو فروغ دیا۔انشاءاللہ جیت کر تھانہ کچہری کی سیاست کو دفن کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں