Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تمام رسیدیں فراہم کرچکے، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا: وزیراعظم

تمام رسیدیں فراہم کرچکے، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا: وزیراعظم

تمام رسیدیں فراہم کرچکے، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا: وزیراعظم

تمام رسیدیں فراہم کرچکے، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں اور ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے، باقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 31کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دو دفع ظاہرکی گئی، دو دفع ظاہرکی گئی رقم کا معاملہ اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔

حکومت کے ترجمانوں کے اجلاس میں سانحہ مری پرافسوس کا اظہارکیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت سیاحت پربھرپورکام کررہی ہے، خیبرپختونخوا میں 12 سیاحتی مقام بنائے، سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں

https://www.youtube.com/watch?v=9dI2Jj4Pzz4&t=4s
Exit mobile version