ہم سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،جمیل اختر چوہدری،نواب ظفر علی ناگرہ،و دیگر 100

ہم سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،جمیل اختر چوہدری،نواب ظفر علی ناگرہ،و دیگر

ہم سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،جمیل اختر چوہدری،نواب ظفر علی ناگرہ،و دیگر

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صدرجمیل اختر چوہدری، سرپرست نواب ظفر علی ناگرہ، وائس چیئرمین ڈاکٹرذوالفقار، نائب صدر خرم شہزاد ملک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زاہد حسین انجم، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ارسلان یوڈی، ایم آصف، عبدالرشید یوسفی، ملک شاہد محمود تبسم سمیت دیگر عہدیدارن و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا

کہ ہم سانحہ مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ہم اس المناک سانحے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے جس پرصرف متاثرین ہی نہیں بلکہ ملک کا ہر فرد سوگوار ہے ہم بھی پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن سے دِلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں مزید ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کوہسار کے جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال اور راولپنڈی کے رہائشی محمد شہزاد کے اہل خانہ سمیت 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر شدید دلی دُکھ اور بے حد افسوس ہوا ہے

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے، آمین مری میں سیاحوں کیلئے ناکافی سہولیات اور انتظامات پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مری میں برفانی طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کومدنظر رکھتے ہوئے

اگر پیشگی اقدامات کئے جاتے تواتنی بڑی تعداد میں قیمتی انسانوں کاضیاع نہ ہوتا بوڑھوں، بچوں اورخواتین سمیت ہزاروں افراد برف کے طوفان اور شدید سردی میں گاڑیوں میں محصور رہے یا سڑکوں پر ٹھٹھرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں فوری ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر آئندہ اس طرح کے سانحات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کرے تو مستقبل میں اس طرح کے المناک واقعات پیش نہ آئینگے

انہوں نے اس موقع پر سول انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں الخدمت فاونڈیشن، جماعت اسلامی کی ٹیمیں اور پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر پاک فوج کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برف میں پھنسے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اُنہیں رہائش، خوراک،

گرم کپڑے اور طبی سہولیات فراہم کیں جس پر پاک فوج کی قیادت اور امدادی فوجی دستوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹاکر شاہراہیں بحال کرنے پرآرمی انجینئرز اور دیگر عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لینے اورہیلی کاپٹرزکے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے پر پاک فضائیہ کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں