اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع 91

اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع

اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع

اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹےکی توسیع کردی ہے— فوٹو: فائل
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں 24 گھنٹےکی توسیع کردی ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد کے راستے سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں توسیع کردی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے  پر عائد پابندی میں 24 گھنٹےکی توسیع کردی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں پر  پابندی کا  اطلاق نہیں ہوگا، سیاحوں کو  مری،گلیات جانےکی اجازت دینے کا فیصلہ صورتحال کےمطابق کیا جائے گا۔

مری کے تمام داخلی راستے سیاحوں کیلئے آج رات 9 بجے تک بند کیے گئے تھے جس میں اب مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 23 افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں