سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی 96

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی

درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے — فوٹو:فائل
درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے — فوٹو:فائل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی جو آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی جائے گی جبکہ دوسرے پٹیشنر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ہوں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔

درخواست میں آرٹیکل 184اور آرٹیکل 99 کی تشریح کا بھی مطالبہ کیا جائے گا جبکہ وفاق کو فریق بنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ درخواست آئندہ چند روز میں دائر کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ موجودہ دور میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل ہوچکے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=PJIF3U9maVY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں