126

شہری عدم تحفظ کاشکار، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست مدینہ کے دعوے جھوٹے نکلے

شہری عدم تحفظ کاشکار، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا، ریاست مدینہ کے دعوے جھوٹے نکلے

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں شہری عدم تحفظ کاشکار ہوچکے- ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا اور ریاست مدینہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے- ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جاتے ہوئے بہن بھائی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی

اور اس دوران تین مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دو عدد موبائلز، دو عدد شناختی کارڈز، ایک عدد اے ٹی ایم کارڈ یو بی ایل، پرس، موٹرسائیکل رجسٹریشن کارڈ اور سٹڈی بیگ سے محروم کردیا- تفصیلات کے مطابق حرمان خان نامی فیروزوٹواں بھکی کا رہائشی طالبعلم جوکہ مورخہ 2 جنوری 2022 بروز جمعرات 8 بجے رات اپنی بہن کے ہمراہ موٹرسائیکل پر یونیورسٹی آف لاہور جارہاتھا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ایمکو فیکٹری کے پاس موجود نالے پر 3 مسلح سرخ رنگ کی ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر سوار ڈاکووں نے روکا اور 2 عدد موبائلز، 2 عدد شناختی کارڈز، ایک اے ٹی ایم کارڈ یو بی ایل، پرس،

موٹرسائیکل کا رجسٹریشن کارڈ اور اسکی بہن سے سٹڈی بیگ جس میں دوعدد سوٹ بھی تھے گن پوائنٹ پر چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے- اس وقوعہ کے بعد مدعی کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 26/22 بجرم 392 ت-پ کے تحت مورخہ 5 جنوری کو اندراج کرلیا جبکہ تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں