خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے حوالہ سے بڑی خبر
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے حوالہ سے بڑی خبر * ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں دل کے عارضے خاص طور پر دل کے اٹیک کے ساتھ آنے والے مریضوں کو اب 30 منٹ میں لگائے جانے والے انجیکشن سٹریپٹو کانیض ( ایس کے) لگانا شروع کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر احمد مصطفی اور ڈاکٹر وقار رسول کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم ہسپتال میں کارڑیک وارڈ کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں-اس انجیکشن کے لگنے سے مریض کو اب ملتان کارڈیولوجی ہسپتال یا نشتر ہسپتال جانے کی اب ضرورت نہیں ہوگی-