خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا یوریا کھاد ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے کیلئے غلہ منڈی کا دورہ 94

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا یوریا کھاد ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے کیلئے غلہ منڈی کا دورہ

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا یوریا کھاد ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے کیلئے غلہ منڈی کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی بلاتعطل فراہمی برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ سخت کردی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے کیلئے غلہ منڈی کا دورہ کیا-انہوں نے ڈیلرز اور کاشتکاروں سے بھی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے گفتگو کی-

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر منظور گل و دیگر افسران ہمراہ تھے-آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز یوریا کھاد کے سٹاک کی پوزیشن کو بہتر بنائیں سب ڈیلرز نیٹ ورک کے ذریعے مضافاتی علاقوں میں دستیابی ہر صورت یقینی بنائے جائے-انہوں نے مزید کہا کہ ہر ڈیلرز اپنا سٹاک محکمہ زراعت کو ڈیکلئیر کرنے کا پابند ہے-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر مزید کہنا تھا

کہ ضلعی انتظامیی کسی کو کاشتکار کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیگی مستقبل کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوروں سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائیگی کاشتکاروں کو روزانہ یوریا کھاد کے 6 ہزار سے زائد بیگز نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہم کیئے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں