Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرائے سدھو اور مخدوم پور پہوڑاں میں صفائی نظام کی بہتری کے لئے 60لاکھ روپے مالیت کی مشینری ضلع کونسل کے حوالے

سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر

سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر

خانیوال حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرائے سدھو اور مخدوم پور پہوڑاں میں صفائی نظام کی بہتری کے لئے 60لاکھ روپے مالیت کی مشینری ضلع کونسل کے حوالے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرائے سدھو اور مخدوم پور پہوڑاں میں صفائی نظام کی بہتری کے لئے 60لاکھ روپے مالیت کی مشینری ضلع کونسل کے حوالے کردی گئی-ڈپٹی کمشنر/ایڈمسنٹریٹر ظہیر عباس شیرازی نے مشینری چیف آفیسر محمد حسین بنگش کے حوالے کی-

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجینئر فہیم شہزاد، چیئرمین وزیر اعظم انسپکشن ٹیم احمد یار ہراج کے نمائندہ، مسعود چوہان اور صوبائی وزیر حامد یار ہراج کے نمائندہ، الطاف حسین بنگش بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مشینری سے صفائی کے نظام میں بہتری آئے گی ضلع کونسل حدود میں صفائی اور سینیٹیشن مسائل کے حل کے لئے مئوثر پلاننگ کی جائے-

Exit mobile version