سانحہ مری پر پوری قوم سوگ میں ہے- عرفان مشتاق 126

سانحہ مری پر پوری قوم سوگ میں ہے- عرفان مشتاق

سانحہ مری پر پوری قوم سوگ میں ہے- عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے بیوروچیف FS میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب، صحافی و کالمسٹ ملک نصیر احمد، سینئر صحافی حاجی عبدالروف، محمد مشتاق اور صحافی آصف حق پر مشتمل وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سانحہ مری پر پوری قوم سوگ میں ہے، مری میں زیادہ برف پہلی بار نہیں پڑی لیکن ناقص انتظامات نے بڑی تعداد میں خوشیوں بھرے گھروں پر موت طاری کر دی- انہوں نے کہا کہ سیاح مر رہے تھے حکومتی وزیر مشیر گاڑیاں گن رہے تھے، سیاحوں کیلئے انتظامات کرنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری تھی- ان کا مزید کہنا تھا کہ نالائقی چھپانے کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،

آزادانہ انکوائری میں عیاں ہو جائے گا کہ سنو مووئنگ مشینری اور عملہ کیا کر رہا تھا- عرفان مشتاق کا FS میڈیا نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکمران غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جائیں، عمران خان ناکامی کا تسلسل ثابت ہوئے ہیں- مزید کہا کہ عوام پر منی بجٹ مسلط کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے

اور آئی ایم ایف کی شرائط موت کا پروانہ ہیں- عمران خان نے سود کی لعنت برقرار رکھ کر ریاست مدینہ سے مذاق اور انحراف کیا ہے جس پر ملک اللّٰہ کی پکڑ میں ہے- آخر میں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے صحافی و کالمسٹ، بیوروچیف FS میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب، صحافی و کالمسٹ ملک نصیر احمد، سینئر صحافی حاجی عبدالروف، محمد مشتاق اور صحافی آصف حق پر مشتمل وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے جاری کاوشوں کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں