Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز (صدر) شیخوپورہ کے عہدیداران کے انتخابات کا عمل مکمل، چوہدری رفاقت علی ورک صدر منتخب

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) پنجاب ٹیچرز یونین مرکز (صدر) شیخوپورہ کے عہدیداران کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا- تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین مرکز (صدر) شیخوپورہ کے عہدیداران کے چناو کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے مطابق چوہدری رفاقت علی ورک صدر منتخب ہوگئے۔

(شیخوپورہ) پنجاب ٹیچرز یونین مرکز (صدر) شیخوپورہ کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب، جبکہ نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم ڈھلوں حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے

محمد عابد بطور سینئرنائب صدر، لعل دین نقشبندی بطور نائب صدر ، میاں محمد یاسین طاہر بطور جنرل سیکرٹری، معاذ افضل بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور محمد نبیل فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے محمد اعظم ڈھلوں کو منتخب کیا گیا ہے- بعد ازاں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا

جس میں جملہ عہدیداران کو نوٹیفکیشنز دئیے گئے اور نومنتخب عہدیداران سے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین سید فیاض حسین گیلانی نے حلف لیا- اس تقریب میں ضلعی چیف آرگنائزر چوہدری تجمل حسین ورک، جنرل سیکرٹری رانا محمد انور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم ڈھلوں، آفس سیکرٹری حامد شریف، نائب صدر تحصیل شیخوپورہ افتخار احمد، نائب صدر تحصیل سٹی محمد منیر اور سیکرٹری تحصیل سٹی شوکت علی کے علاوہ پنجاب ٹیچرز یونین شیخوپورہ کے عہدیداران اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے-

(شیخوپورہ) پنجاب ٹیچرز یونین مرکز (صدر) شیخوپورہ کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب، جبکہ نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم ڈھلوں حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم ڈھلوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انشاءاللٰہ اساتذہ کے وقار اور فلاح و بہبود کے لئے ہردم کوشاں رہوں گا اور شب و روزپنجاب ٹیچرز یونین کے منشور پر کاربند رہتے ہوئے

اسکی ترقی کے لئے کام کروں گا- مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین سید فیاض حسین گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اساتذہ کو وہ حقوق نہیں مل رہے کہ جن کے وہ مستحق ہیں، انشاءاللٰہ ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے

Exit mobile version