مہمند ۔ انتظامیہ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر غلنی ہسپتال کے ہاسٹلز میں کام کرنے والے 17 محکموں کو تین دن کے اندر اندر دفاتر خالی کرانے کا حکم
ضلع مہمند (افضل صافی)مہمند ۔ انتظامیہ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر غلنی ہسپتال کے ہاسٹلز میں کام کرنے والے 17 محکموں کو تین دن کے اندر اندر دفاتر خالی کرانے کا حکم ۔ یہ بنگلے اور ہاسٹلز محکمہ صحت کی ملکیت ہے ۔دفاتر کے لیے جگہ مہیا کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔اگر متبادل جگہ فراہم نہ کیا گیا
تو مجبورا اپنے دفاتر پشاور منتقل کریں گے ۔مختلف محکموں کے سربراہان کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنی کے چار ہاسٹلز اور بنگلوں میں تقریبا 17 محکموں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ اپ تین دن کے اندر اندر اپنے دفاتر خالی کراٸیں ورنہ پھر باٸی فورس ہم خالی کراٸیں گے ۔انکو کہا گیا ہے کہ یہ ہاسٹلز اور بنگلے محکمہ صحت کی ملکیت اور ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کی رہاٸش کے لیے ہیں ۔جو روزانہ انکے لیے پشاور و دگر علاقوں سے انا جانا مشکل ہے
۔دوسری طرف ہاسٹلز میں کام کرنے والے مختلف محکموں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ ہمیں جگہ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ہمیں دفاتر کے لیے جگہ دیں ورنہ پھر ہم مجبورا اپنے دفاتر پشاور منتقل کراٸیں گے ۔جو کہ یہاں کے عوام کی بہتر مفاد میں نہیں ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ پہلے ہم ایک ہاسل خالی کراٸیں گے جس میں ڈاکٹر رہاٸش اختیار کریں جگہ کم پڑنے کی صورت میں ہم مذید ہاسٹل اور بنگلے بھی خالی کراٸیں گے ۔اگر ادھر ڈاکٹر رہاٸش اختیار نہیں کرتے اور ہمیں نکالا جا رہا ہے تو یہ سراسر زیادتی ہے ۔اچ