Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ خانیوال اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال میں باہمی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق

ضلعی انتظامیہ خانیوال اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال میں باہمی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال میں باہمی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر بار راؤ محمد عامر اور جنرل سیکرٹری الطاف بھٹی کی قیادت میں وکلاء وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عامر شیرازی، محمد اختر منڈھیرا، سابق صدر بار راؤ محمد خالد، سابق جنرل سیکرٹری حامد شاہ بھی موجود تھے۔ نومنتخب وکلاء نمائندگان نے ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

اور بار کے دورے کی دعوت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے وکلاء نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی سابقہ قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعاون ہمیشہ کی طرح مثالی رہا امید کرتا ہوں کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کے وکلاء کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وکلاء کی مشاورت سے ریونیو عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

Exit mobile version