اسلام گڑھ چودھری نصیب ولی کی پیپلز پارٹی سے 45سالہ رفاقت تھی۔میرے والد کے ساتھ بھی ان کا تعلق رہا ہے، چودھری قاسم مجید
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے)اسمبلی ممبر آزاد کشمیر چودھری قاسم مجید نے کہا ہے کہ چودھری نصیب ولی کی پیپلز پارٹی سے 45سالہ رفاقت تھی۔میرے والد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ بھی اور اب میرے ساتھ بھی ان کا تعلق رہا ہے۔میں پوری پیپلز پارٹی کی طرف اہلیان دڑجن کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
انسان اپنے ساتھ صرف اعمال لے کر جاتا ہے۔پرائمری سکول دڑجن کی بنیاد رکھنے پر ادارے کانام ان کی شخصیت سے منسوب کیا جائے گا۔وہ پیدل چل کر میرپور جاتے رہے اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔پیر سید ابرار حسین شاہ نے کہا کہ جمعہ کے روز جو فوت ہوتا ہے اس سے عذاب قبر اٹھا لیا جاتا ہے
عقلمند وہ ہے جو اپنے اعمال کا محاسبہ کرتا ہے موت کی فکر کریں اور اتباع رسول کریں۔انھوں نے کہا کہ سنت پاک پر عمل کرنے سے حضور پاک کی پہچان ہوتی ہے سب سے بڑا جاہل ہے جو اللّٰہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتا۔چودھری نصیب ولی نے سوشل کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔قاری قربان صدیقی نے کہا کہ جو فلاحی کام کیے ہیں وہ قبر کے اندر ان کی مغفرت کا سبب بنیں گے۔بڑے لوگوں نے چودھری صاحب کا ساتھ دیا
اور یہی وجہ ہے کہ آج روڈ موجود ہے۔نماز جنازہ سید ابرار حسین شاہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں تحریک انصاف چکسواری کے بزرگ رہنما ٹھیکیدار حاجی ذوالفقار،ابرار نیاز ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی چودھری عظیم بخش،قاری حمید نظامی،چودھری نصیر،چودھری فرید،منشاء تاج،چودھری نعیم ارشد،قاری عرفان،بابو منور حسین چودھری لقمان لیاقت ،بائو شاہد،چودھری سفیان کے علاؤہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
مرحوم کی سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔یونین کونسل کنیلی کی دوسری بڑی سیاسی شخصیت چودھری نصیب ولی اور ان سے قبل کل چودھری سردار علی کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔