98

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کااچانک کبیروالا پبلک سکول کا دورہ سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کااچانک کبیروالا پبلک سکول کا دورہ سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک کبیروالا پبلک سکول کا دورہ کرکے سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا-سٹاف کی حاضری اور سکول کی صفائی چیک کی-ڈپٹی کمشنر نے کلاس روزمز ،ایڈمن بلاک ،کینٹین اور پلے گرائونڈز کا معائنہ کیا-اس موقع پر پرنسپل زمان چیمہ نے تدریسی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی-ظہیر عباس شیرازی کلاس رومز میں گئے اور طلبہ سے نصابی کتب سے متعلق سوالات پوچھے-

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبیروالا پبلک سکول نے بہت کم عرصہ میں اپنا نام بنایا سکول کی سٹاف کی کمی اور جنریٹر کی عدم دستیابی کے مسائل حل کیئے جائینگے-ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ بچوں کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے کبیروالا میں پبلک سکول کا

قیام والدین اور بچوں کے لئے بڑی سہولت ہے سکول نے بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے سکول منیجمنٹ اور اساتذہ اسی طرح محنت جاری رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ کبیروالا پبلک سکول کو دستیاب وسائل کے مطابق بہتر سے بہتر بنایا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں