حلقہ نمبر دوچکسواری محکمہ تعلیم میں ضلع میرپور میں دیگر اضلاع سے تبادلہ قبول نہیں،نصیر احمد
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) حلقہ نمبر دوچکسواری محکمہ تعلیم میں ضلع میرپور میں دیگر اضلاع سے تبادلہ قبول نہیں۔ٹیچرز آرگنائزیشن میرپور کے گٹھ جوڑ سے آسامیاں پر کی جا رہی ہیں۔ضلع سے باہر تبادلوں سےمقامی لوگوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔محکمہ تعلیم مقامی لوگوں کو حق ملازمت سے محروم نہ کرئے۔
ان خیالات کا اظہار سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے سابق ضلعی نائب صدر اور متحرک رہنما چودھری نصیر احمد نے ہائی اسکول پنیام میں دوسرے ضلع سے مدرس کا تبادلہ کرکے ضلع میرپور کی آسامی فل کرنے کے حوالے سے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ چکسواری میں ٹیچرز آرگنائزیشن کے بڑے بڑے
عہدے دار اور حکومتی نمائندے ہونے کے باوجود ضلع کی آسامیوں پر لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔محکمہ تعلیم فی الفور تبادلہ منسوخ کرئے۔تاکہ مقامی اساتذہ اور نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔