107

کراچی میں اسلحہ برآمد، رضوان اختر نے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز غائب ہونے کا دعویٰ کیا تھا

کراچی میں اسلحہ برآمد، رضوان اختر نے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز غائب ہونے کا دعویٰ کیا تھا

کراچی میں اسلحہ برآمد، رضوان اختر نے 19 ہزار نیٹو کنٹینرز غائب ہونے کا دعویٰ کیا تھا

ماضی میں ڈی جی رینجرز سندھ رہنے والے رضوان اختر کہہ چکے تھے کہ نیٹو کے اسلحے سے بھرے 19 ہزار کنٹینر افغانستان جاتے ہوئے غائب ہوئے— فوٹو: فائل
ماضی میں ڈی جی رینجرز سندھ رہنے والے رضوان اختر کہہ چکے تھے کہ نیٹو کے اسلحے سے بھرے 19 ہزار کنٹینر افغانستان جاتے ہوئے غائب ہوئے— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی عمارت سے نیٹو کا جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ انتہائی جدید ہے، اسلحے میں مشین گن، اینٹی ائیرکرافٹ گن ، اینٹی ٹینک مائنز اور دیگر اسحلہ شامل ہے۔

ماضی میں ڈی جی رینجرز  سندھ رہنے والے رضوان اختر کہہ چکے تھے کہ نیٹو کے اسلحے سے بھرے 19 ہزار کنٹینر افغانستان جاتے ہوئے غائب ہوئے ۔

اس بیان پر بعد میں امریکی حکام کی تردید بھی آئی تھی لیکن کراچی میں مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر آپریشنز کے دوران زير زمین، نالوں اور مختلف جگہوں پر پانی کے ٹینکس میں چھپائے گئے اسلحے برآمد ہوتے رہے ہیں۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2013کے بعد آپریشن کے دوران اسلحہ چھپایا گيا لیکن بہت سے سوال اب بھی باقی ہیں، اسلحہ کہاں سے لایا گيا؟ کون لایا؟ کب یہاں چھپایا گیا؟

پولیس کے مطابق اس طرح کا اسلحہ چند برس قبل عزیز آباد سے بھی برآمد ہوا تھا۔ 

https://youtu.be/6109Xi–diE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں