سندھ کی محرک انقلابی خاتوں اور سندھیانی تحریک کی روح رواں مرحومہ زاہدہ شیخ کی چوتھی برسی،مہران آرٹ کونسل قاسم آباد میں سیمینار منعقد
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سندھ کی محرک انقلابی خاتوں اور سندھیانی تحریک کی روح رواں مرحومہ زاہدہ شیخ کی چوتھی برسی کے موقع پر انہیں خراج پیش کرنے کے لئے سندھیانی تحریک کی جانب سے مہران آرٹ کونسل قاسم آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا
جہاں عوامی تحریک ، سندھیانی تحریک ، انکی دیگر ذیلی شاگرد تنظیموں کے مرکزی و ضلعی رہنماوں مردو وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی زاہدہ شیخ کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی گیتوں پر شاگرد تنظیموں کے نوجوانوں نے ٹیبلوز پیش کئے اسٹیج پر عوامی تحریک ، سندھیانی تحریک و منسلک شاگرد تنظیموں کے رہنماوں حورالنساء پلیجو، ڈاڈا قادر رانٹو ، سبہانی ڈاہری ،
سرائیکی پارٹی سندھ صدر شفقت بخاری ، سندھ ہاری تحریک صدر ڈاکٹر دلدار لغاری ، قلم نگار نظیر ناز ، بختاور جام ، پارس نواز گھانگھرو ، سندھی مزدور تحریک صدر نور محمد ٹالپر ، سندھی گرلز شاگرد تحریک صدر ساجدہ پرھیار ، سندھی شاگرد تحریک صدر پردیب گلاب ، عوامی علمی ادبی فورم صدر ایڈوکیٹ اسماعیل خاصخیلی ، پرھ سومرو ، ساکھ سندھو ، سندھو ملاح ، میڈیا ٹیم ورکرز ایاز صالح پلیجو ، کاشف ملاح ، سمیت صحافیوں ادیب ، دانشور ، وکلاء سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے
مقرریرن نے اپنے خطاب میں سندھ کی انقلابی خاتون و پارٹی رہنماء زاہدہ شیخ کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کاروکاری کم عمر شادیوں سمیت معاشرے میں عورتوں پر ظلم بربریت اور انہیں نیچ محکوم بنانے کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کا نام زاہدہ شیخ ہے جنہوں نے اپنی تمام عمر عورت کاز اور انکے حق میں مزاحمتی آواز بنکر گزاری عوامی تحریک کے سربراہ دنیاء میں معروف نام رسول بخش پلیجو کے فکر اور فلسفہ کے بدولت سندھ کی عورتوں میں حوصلہ بڑھا اور انہی کاوشوں کی وجہ سے ایشیاء کی سب سے بڑی تنظیم سندھیانی تحریک وجود میں آئ جنمیں نامور محرک انقلابی خواتین میں ایک نام زاہدہ شیخ کا بھی ہے
آج اسی تسسلسل کو لیکر سندھ کی ہزاروں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں آج کی کانفرنس و سیمینار مطالبہ خواہ ہیکہ سندھ میں قبائل سرداری اور جاگیردارانہ نظام کو کچلنا ہے مظلوم محکوم خواتین کو آگے لاکر انہیں آزاد زندگی کی راہیں دینی ہے سیمینار میں خواتین کے استحصال اور ظالمانہ رویوں سے محفوظ بنانے کے لئے قراردادیں بھی متفقہ پاس کی گئیں بعدازاں سندھیانی تحریک کی نئی باڈی کا انتخاب کیا گیا
جس میں سبحان ڈاہری صدر، عمرہ سموں سینئر نائب صدر، مریم گوپانگ نائب صدر، کلثوم ہالیپوٹو جنرل سیکریٹری، سندھو ملاح پریس سیکریٹری، حسنا راہوجو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ساجدہ چانڈیو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔ سلمیٰ لاشاری فنانس سیکریٹری، کلچرل سیکریٹری افشین میمن، لیگل سیکریٹری سورتھ مگنہار ، کلچرل سیکریٹری صائمہ مظہر اور دیگر ممبران منتخب ہوئے۔