ٹھٹھہ مرکزی تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ٹھٹھہ کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کی تنظیم سازی سے متعلق ذائقہ دربار گھارو میں ایک اہم اجلاس منعقد
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سربراہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید کی ہدایت پر مرکزی تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ ٹھٹھہ کے زیر اہتمام یوتھ ونگ کی تنظیم سازی سے متعلق ذائقہ دربار گھارو میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مرکزی قیادت ایم ٹی اے یوتھ ونگ سندھ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عاصم منور آرائیں نے صدارت میں ہونے والے فیصلوں سے یوتھ ونگ سے متعلق نوجوانوں کو مکمل طور پر آگاہ کیا
جبکہ مر کزی تنظیم آرائیاں ٹھٹھ کے صدر محمّد شفیق آرائیں نائب صدر چوہدری مشتاق آرائیں، جنرل سیکرٹری کاشف آرائیں اور میزبان یوتھ ونگ ٹھٹھ کے صدر آصف علی آرائیں، نائب صدر ڈاکٹر طارق آرائیں، نے اپنی تنظیم کے منشور اور مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّه تمام سندھ کی طرح ٹھٹھ میں بھی آرائیں یوتھ کی ویلفیئر، تربیت اور اصلاح کے لیول پر کام کرتی رہیگی جبکہ باقی سندھ کی برادریوں کے لیے بھی اپنی خدمات کو جاری رکھا جائے گا
اور اپنے محبوب لیڈر چوہدری مجید آرائیں کے ویژن پر عمل پیرا رہیگی اس موقع پر برادری کے باقی معزز ممبرز سینئر رہنما رشید احمد آرائیں ، حاجی شوکت آرائیں نائب صدر حاجی ارشاد آرائیں ، عبدالحق آرائیں، کاشف شفیق آرائیں اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی اور عزم کیا کہ پورے ٹھٹھہ میں آرائیں یوتھ ونگ تحصیل باڈیز بنائی جاۓ گی اور سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تنظیم آرائیاں یوتھ ونگ اور مدر ونگ MTA مل جل کے کام کرتی رہے گئی
اجلاس میں مرکزی تنظیم آرائیاں ٹھٹھہ کی تنظیمی باڈی اور نوجوانوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور کنونشن کو کامیاب بنانے اور ٹھٹھہ میں آرائیں برادری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹھٹھہ نے نوجوانوں کی تعلیمی و سماجی مسائل کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں یوتھ ونگ کے آرگنائزنگ سیکرٹریز جنید علی آرائیں اور شہروز آرائیں، گھارو سے صحافی و سماجی برادری کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی