106

ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا آٹے کی قلت سے شہری سخت پریشان، آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شہری

ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا آٹے کی قلت سے شہری سخت پریشان، آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شہری

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے آٹے کی قلت سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں تفصیلات کے مطابق آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے میں تحصیل انتظامیہ بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے جو تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا مونہہ بولتا ثبوت ہے جبکہ دوسری طرف شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں شہریوں نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قلت کو ختم کرکے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں اور سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ہم تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں بری طرح پس کر رہ گئے ہیں گھی، چینی اور دال سبزی سمیت دیگر ضروریہ اشیاء ہماری پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں ہم کئی کئی دن سے شہر بھر کے کریانہ مرچنٹس پر چکر لگا کر دھکے کھا رہے ہیں مگر شہر بھر میں کسی بھی جگہ آٹا دستیاب نہ ہے آٹا چکی مالکان اپنے مونہہ مانگے دام وصول کررہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں شہریوں محمد جاوید، رحمان، سلیم، شبیر، صابر، نوید، علی محمد، اکرم، شفیق و دیگرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فی الفور ازخود نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں