173

دوران پرواز بچی کی پیدائش

دوران پرواز بچی کی پیدائش

دوران پرواز بچی کی پیدائش

سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون نے دوران پرواز صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

ریاض: خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے اینٹیبے جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔

خوش قسمتی سے طیارے میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔ پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر “میریکل عائشہ” یعنی عائشہ کا معجزہ رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں