Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ائیرفورس افسران مدت مکمل ہونے پر واپس چلےگئے

پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ائیرفورس افسران مدت مکمل ہونے پر واپس چلےگئے

پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ائیرفورس افسران مدت مکمل ہونے پر واپس چلےگئے

پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ائیرفورس افسران مدت مکمل ہونے پر واپس چلےگئے

فوٹو: فائل

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) میں تعینات پاکستان ائیرفورس کے افسران ڈیپوٹیشن کی مدت کی تکمیل کے بعد اپنے ادارے میں واپس چلےگئے ہیں جب کہ ایک آفیسر کو ہراسگی کے الزامات کے بعد واپس بلا لیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ پی آئی اے میں پی اے ایف سے نئے افسران کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک پی آئی اے میں سربراہ کی حثیت سے تعیناتی کے وقت ائیر فورس میں حاضر سروس تھے، ائیرمارشل ارشد ملک اپنے ہمراہ ائیر فورس کے 9 افسران کو بھی پی آئی اے میں لے کر آئے تھے جنہیں تین سالہ ڈیپوٹیشن پر ائیرلائن میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

ان میں سے 6 افسران ائیرکموڈور خالد الرحمان، ائیرکموڈور جبران سلیم بٹ ، ائیرکموڈور شاہد قادر ، ونگ کمانڈر حافظ طاہر محمود اور ونگ کمانڈر محمد عاصم خان تین سالہ ڈیپوٹیشن کی مدت مکمل ہونے پر اپنے اداروں میں واپس چلےگئے ہیں جب کہ سی ای او کے معاون خصوصی ونگ کمانڈر کامران انجم کو ہراسگی کے الزامات کے بعد مقررہ مدت سے پہلے ہی واپس بلا لیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف ایچ آر ائیرکموڈور عامر الطاف ابھی پی آئی اے میں موجود ہیں ان کی ڈیپوٹیشن کی مدت اس سال مارچ میں مکمل ہوگی ۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی واپسی کے بعد نئے افسران کی پی آئی اے میں تعیناتی کی درخواست نہیں کی گئی اور خالی ہونے والے عہدوں کا عارضی چارج دیگر افسران کو دے دیا گیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=VRL0H8wbVUk&t=14s
Exit mobile version