ٹھٹھہ دھابیجی مارکیٹ میں واقع پاکستان پوسٹ آفس میں چوری کی واردات 115

ٹھٹھہ دھابیجی مارکیٹ میں واقع پاکستان پوسٹ آفس میں چوری کی واردات

ٹھٹھہ دھابیجی مارکیٹ میں واقع پاکستان پوسٹ آفس میں چوری کی واردات

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)قدیمی ترسیلات نظام سے وابسطہ پاکستان پوسٹ ڈاک بھی غیر محفوظ نامعلوم چور تالہ توڑ کر محکمہ ڈاک پوسٹ سے وابسطہ ضروری اشیاء لے اڑے قریب کا تھانہ بے خبر گذشتہ رات کی چوری کی رپورٹ تاحال درج نہ ہوسکی دوسری جانب مذکورہ قدیمی ڈاکخانہ انتہائ زبوں حالی کا شکار چھت کسی بھی وقت گر سکتی ہے

تفصیلات کیمطابق دھابیجی مارکیٹ میں واقع پاکستان پوسٹ کا قدیمی ڈاکخانہ میں گذشتہ رات نامعلوم چور نے تالہ توڑ کر وہاں موجود کمپیوٹرائز کانٹہ سمیت پرانا ناپ تول کا آلہ اور اسکے بٹوں سمیت ڈاک کا تالہ توڑ کر آئی ہوئ ترسیل لے اڑے یاد رہیکہ اسے قبل بھی مذکورہ پوسٹ آفس میں دو دفعہ واردات ہوچکی ہے

جسکی ان تاریخ میں رپورٹ مقامی تھانہ میں درج ہے گذشتہ رات کی واردات کا تاحال مقامی تھانہ نے رپورٹ درج کی اور نہ ہی کوئ ردعمل دکھا یا ہے اس حوالہ سے پوسٹ ماسٹر امیر بخش راہوجو کا کہنا ہے کہ دھابیجی مارکیٹ میں مذکورہ پوسٹ آفس بہت قدیمی ہے جسکی موجودہ بلڈنگ 1998 میں تعمیر ہوئ ہے جو اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے چھت اور دیواروں میں دراڑے پڑھ چکے ہیں جبکہ چھت کا پلستر بھی گرگیا ہے

اور زنگ آلود سریا نظر آچکی ہیں اس صورتحال کے پیش نظر پوسٹ آفس منہدم ہونے کا خدشہ ہے وفاق سے منسلک قدیمی ترسیلاتی نظام کا پاکستان پوسٹ ڈاک محکمہ سے توجہ کی اپیل ہیکہ وہ دھابیجی پوسٹ ڈاک سب آفس کو توجہ دے اسکی تعمیر کے احکامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظام کا بھی بندوبست کرے

تاکہ قدیمی رسم و خط کا یاد گار پاکستان پوسٹ ڈاک محفوظ رہے اس حوالہ سے سول سوسائٹی نے مذکورہ پوسٹ ڈاک آفس میں مختلف وقتوں میں تین مرتبہ چوری کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں