اسلام گڑھ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی چیئرمین کورٹ چودھری اختر کے پروگرام میں شرکت
اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی)صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین کورٹ چودھری اختر کے پروگرام میں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔2005 میں میں اور چودھری اختر باغ میں زلزلہ امداد دے رہے تھے۔لوگ مظفر آباد کو دارالحکومت کی وجہ سے ترجیح دے رہے تھے جبکہ ہم نے باغ میں زیادہ تباہی کی وجہ سےترجیح دی۔چودھری اختر نےپندرہ سال سے خدمت کا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے۔
کورٹ کشمیر،پاکستان اور دیگر آفت زدہ لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بڑے مسائل ہیں۔وہاں صحت اور بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے۔چودھری اختر پہلے میرپور کا سوچتے ہیں۔کورٹ کے بچوں کی پرفارمنس پبلک اداروں سے بھی بہتر ہے۔فری انڈس ہسپتال کا کوئی پرچی فیس دفتر نہیں ہوگا۔یہ ریاست کے امیر غریب سب کےلئے بالکل فری ہوگا۔سلائی مشینیں دینے کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنانا ہے۔
چودھری اختر نے مچھلی دینے کے بجائے مچھلیوں کو پکڑنے کا طریقہ سکھانے کی کوشش کی ہے۔نمائش کی بجائےپردے میں خواتین اور دیگر لوگوں کی خدمت کو سراہتا ہوں۔صوابی،اور دیگر علاقوں میں بھی کورٹ کی خدمت کر رہے ہیں۔میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں صدر ریاست کے ساتھ کورٹ کا پیٹرن چیف بھی ہوں۔ کورٹ چیئرمین چودھری محمد اختر نے کہا ہے کہ صدر ریاست کا شکریہ ادا کرتا ہوں
کہ وہ ہماری درخواست پر تشریف لائے۔تقریب میں شامل سب لوگ میزبان ہیں۔سلائی مشین دینے کا مقصد خواتین کوہنر مند بنانا ہے ۔معذوری کی قدر میں جانتا ہوں جس کی بیوی 25 سال سے معذور ہے۔ویل چیئر آپ کو خراب ہونے کی صورت میں نئی دیں گئی۔اج کورٹ صرف آزاد کشمیر،پاکستان بلکہ افغانستان میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔میں کشمیری ہوں۔غریبوں کو چھت ،غریب بچیوں کو جہیز اور معذور افراد ویل چیئر اور وائش رومز بنا کر دیں گے۔ایجوکیشن اور ہیلتھ پر توجہ دینی ہے۔پرائمری سکول ریاست بھر میں بنائیں گے
اور بنا رہے ہیں۔فری ہسپتال بنانے کے لیے کام شروع کریں گئے۔آزاد کشمیر میں سب سے بڑا فری کورٹ انڈس ہسپتال بنائیں گے۔ہمارے لیے اور تمام ڈونرز کے دعا کیجئے گا۔میں خصوصی طور پر تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم ریاست صدر بار شیخ ڈائریکٹر منگلا ہاؤسنگ سوسائٹی چودھری محمد منشاء نے کہا کہ چودھری اختر نے جو پودا لگایا ہے اب تناور درخت بن چکا ہے۔ایشیا کا سب سے بڑا کمپلیکس بنایا ہے
۔چئیرمین چودھری اختر ہماری ڈیوٹی لگائیں گے ہم حاضر ہیں۔ڈاکٹر فدا حسین وائس چانسلر مسٹ میرپور نے کہا کہ کورٹ کا پروگرام لائق تحسین ہے۔خواتین،یتیم بچوں اور معذور افراد کی خدمت قابل تعریف ہے۔کورٹ میں موجود سہولیات یونیورسٹی سے بھی بہتر ہیں۔کورٹ سے تعلیم پانے والے بچے میرٹ پر بہترین پرفارم کر رہے ہیں۔چودھری اختر کی ان خدمات کی جزا اللّٰہ تعالیٰ دے گا۔مسٹ یونیورسٹی کورٹ کے بچوں کو ترجیح بنیادوں پر داخلہ دے گی ۔چودھری اختر نے کئی واٹر پلانٹ نصب کیے ہیں یہ جس کام کا ارادہ کرتے ہیں
کرکے چھوڑتے ہیں۔میرپور یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہوگئی جو چودھری اختر کے تعاون سے کام کرے گی۔آج کی تقریب میں خصوصی طور پر خواتین کو سلائی مشین،معذور افراد کو ویل چیئر اور دیگر سامان دیں گے۔ایک ہزار سے زائد سلائی مشینیں،ویل چیئرز، کپڑے،کینچیاں اور دیگر چیزیں تقسیم کی گئیں۔علامہ زبیر احمد نقشبندی نے دعا کروائی