سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے 2608 اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت کے موضوع پر تربیت کا انعقاد 165

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے 2608 اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت کے موضوع پر تربیت کا انعقاد

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے 2608 اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت کے موضوع پر تربیت کا انعقاد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے 2608 اساتذہ کے لیے 21ویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت کے موضوع پر تربیت کا انعقاد تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مسرت پلیجو نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کم ترقی یافتہ علاقوں میں اعلیٰ معیار کے اسکول قائم کرنے اور چلانے کے اپنے مینڈیٹ کے تحت وہ کام کر رہی ہے جو سندھ میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔

دنیا کے کسی بھی تعلیمی نظام میں 21ویں صدی کے سکولوں کے موثر اور قابل عمل آپریشن کے لیے ہیڈ ٹیچرز کی پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اسی وجہ سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کی لیڈر شپ ٹریننگ کرانے کا منصوبہ نافذ کیا ہے۔
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبہ سندھ کے 25 اضلاع میں 2608 ہیڈ ٹیچرز کی تربیت کا آغازکردیا ہے، اس ترپیتی ٹرینگ کا عنوان ” اکیسویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت” ہے۔ اس تربیتی ٹرینگ کو 05 راؤنڈز میں مکمل کیا جائے گا۔ پبلک اسکول حیدرآباد میں T&A ٹیم کے 04 دن کی کامیاب تربیتی ٹرینگ میں 44 ماسٹر ٹرینرز نے پہلے راؤنڈ میں 647 ہیڈ ٹیچرز کی تربیت کو انجام دیا۔ سندھ کے مختلف اضلاح کراچی میں 91 ہیڈ ٹیچرز، ٹھٹھہ اورسجاول میں 104 ہیڈ ٹیچرز ،

تھرپارکر اور مٹھی میں 90 ہیڈ ٹیچرز، عمرکوٹ 91 ہیڈ ٹیچرز، میرپورخاص 61 ہیڈ ٹیچرز، ٹنڈو الہیار میں 30 ہیڈ ٹیچرز، حیدرآباد میں 43 ہیڈ ٹیچرز، شہید بےنظیرآباد میں 87 ہیڈ ٹیچرز، سہون میں 51 ہیڈ ٹیچرز کو ٹرینگ دی گَی۔ اس سلسلے میں، 15 دنوں کی ٹریننگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں، پہلے 13 دن مکمل طور پر ہیڈ ٹیچرز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے وقف کیے گئے ہیں،

جبکہ آخری 02 دن متعلقہ اسکولوں کے شراکت داروں کو ہیڈ ٹیچرز ٹریننگ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ بتایا جائے گا کے کس طرح آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیےانہیں اب تک کیا سکھایا گیا ہے۔اہم مقاصد حاصل کرنے کے لیےفاؤنڈیشن نے “21ویں صدی کے اسکول اور موثر قیادت” کو ایک مخصوص ہیڈ ٹیچر گائیڈ کو بھی متعارف کرایا ہے، جس میں انتہائی متعلقہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سرایت کرنا ہے تاکہ اسکول کی قیادت کی خصوصیات کو یقینی بنایا جا سکے

جو بچے کی دیکھ بھال اور ترقی کا باعث بنے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ نے کہا کہ تین بنیادی شعبے جن کے تحت ماڈیولز ڈیزائن کیے گئے ہیں جو کہ فوکس کرتے ہیں، اسکول گورننس ، اکیڈمک گورننس اور انتظامی نظام یہ ماڈیولز HTs کو اسکول کی تنظیم اور معیار کی بہتری، کلاس روم کی سطح پر نصاب کے نفاذ اور اسکول کی انتظامی ذمہ داریوں کو سنبھالنے سے متعلق معیاری عملدرآمد کی حکمت عملیوں پر عمل کرنے کے قابل بنائیں گے۔
جب کہ اس موقع پر ایس اِی ایف کے بورڈ آف گورنس کے ممبر جناب محمد میمن نے تربیت کا دورے کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ بہت ہی زبردست اہتمام ہے، سیشن کے قائدین کافی پر اعتماد اور پیشہ ورانہ طور پر پرعزم پ ۔ ریجنل منیجر اور ان کی ٹیم کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ SEF نے ہیڈ ٹیچرز کی پیشہ ورانہ ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے جو تعلیمی معیار کو بلند کرنے اوراسکولوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں