180

ٹھٹہ عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی ۹۲ویں سالگرہ کی تقریب جنگشاھی ٹھٹھہ میں منائی گئی

ٹھٹہ عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی ۹۲ویں سالگرہ کی تقریب جنگشاھی ٹھٹھہ میں منائی گئی

ٹھٹہ (امین فاروقی) عوامی تحریک کی جانب سے سندھ کے دانشور, ادیب  قانوندان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی ۹۲ویں سالگرہ حیدرآباد, جھڈو, بدین ٹھٹھہ کراچی، میرپور خاص لاڑکانہ، سکر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں منائی گئی. رہنمائوں نے رسول بخش پلیجو کی 92سالگرہ کے کیک کاٹے ۔

مرکزی تقریب رسول بخش پلیجو کی آخری آرامگاہ جنگشاھی ٹھٹھہ میں منائی گئی. جس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو, مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار, مرکزی نائب صدر حورالنسا پلیجو مرکزی خزانچی مٹھا خان لاشاری اور سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنمائوں مریم گوپانگ اور سلمی’ لاشاری کی قیادت  میں کارکنان نے پھولوں کی چادر چڑھا کر سلامی پیش کی.
اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “رسول بخش پلیجو نے اپنی ساری زندگی محنت کشوں اور مظلوم اقوام کی حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گذاری. عوامی تحریک اپنے قائد اور دنیا کے عظیم انقلابی رہنما کو ان کے جنم دن پر سرخ سلام پیش کرتی ہے.”عومی تحریک کے مرکزی سینیئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو نے کہا

کہ رسول بخش پلیجو نے سندھ کے قومی مسئلے سے لیکر پاکستان کے اندر حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے ایم آر ڈی جیسی تحریکوں کی قیادت کی.  عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول بخش پلیجو  سیاستدان کے ساتھ ایک اعلی’ پائے کے دانشور اور اسکالر بھی تھے.

انہوں نے اپنے قلم سے سندھی ادب کی بڑی خدمت کی.عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حورالنسا پلیجو نے کا کہا کہ رسول بخش پلیجو صاحب سندھ کے محنت کش طبقے کی خواتین کو سیاست کے میدان میں آگے لائے.

ان کا فکر ہمیشہ زندہ رہے گا. سندھ اور پاکستان کی عوام کی سیاسی معاشی اور سماجی بہتری کے لئے فکر رسول بخش پلیجو ہی واحد ذریعہ ہے. اس موقع پر مرحوم رسول بخش پلیجو کی قبر پر مرکزی قیادت سمیت درجنوں خواتین نے پھولوں کے چادر چڑھاتے ہوئے سلامی بھی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں