اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمٰن بلوچ نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) آٹے کے مصنوعی قلت پر قابو پا لیا گیا ہے شہر بھر میں آٹے کی ترسیل کو ڈبل کردیا گیا ہے تاکہ عوام و الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمٰن بلوچ نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا
کہ ہارون آباد میں آٹے کا کسی قسم کا بحران نہیں ہے آٹے کی سپلائی میں تاخیر کی وجہ سے عوام و الناس کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جیسے ہی میرے نوٹس میں یہ بات آئی تو فوری طور پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایات جاری کیں کہ ترجیحی بنیاد پر آٹے کی ترسیل میں مزید اضافہ کرکے مقامی دوکانوں اور سہولت بازار میں کوٹہ ڈبل کر دیا جائے انشاءاللہ اب عوام و الناس کو مارکیٹ میں آٹے کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
سٹاکٹس حضرات اور گرانفروشی کرنے والے دوکانداروں سے ہرگز کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی میرا مقصد عوام و الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے تاکہ اہلیان شہر گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دی گئی سہولتیں فراہم کی جا سکیں مزید انکا کہنا تھا کہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافی ہمیشہ مثبت صحافت کرکے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ان کی کاوشیں واقعی قابل تحسین ہیں اگر کہیں بھی کوئی بھی بدعنوانی یا عوامی مسائل نظر آئیں تو مجھے مطلع کریں انشاءاللہ عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے آئندہ بھی اسی طرز عمل پر اپنے فرائض انجام دئیے جائینگے