Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہوں گے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہوں گے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ ( پ ر)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے مطالبے سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہوں گے ، صوبہ بھر کے اساتذہ کو اُن کے جائز حقوق سے محروم کر نا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے محکمہ تعلیم کو درست روٹس پر چلانے کی بجائے ایک ناکام تجربہ گاہ میں تبدیل کیا جارہا ہے جوکہ صوبے کے اساتذہ اور غریب طلباء کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے وہ مختلف اضلاع سے آئے ہوئے

جی ٹی اے کے اراکین اور اساتذہ سے بات چیت کررہے تھے اُنہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن صوبہ بھر کے پرائمری اور ایلمنیٹری اساتذہ کا جائز حق ہے اور اس کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا محکمہ تعلیم کو ایک ناکام تجربہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا اور جائز حقوق سے کے حصول سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اساتذہ کو جان بوجھ کر محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے

جوکہ قابل مذمت ہے اُنہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کی پوسٹوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے بصورت دیگر جی ٹی اے راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوگا اس موقع پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے جی ٹی اے کے اراکین اور اساتذہ نے مرکزی صدر سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اپنے اضلا ع کے اساتذہ اور سکولوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر مرکزی صدر نے اُنہیں یقین دلایا

کہ اساتذہ کے مسائل کے حل سمیت صوبے کی تعلیمی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیںکی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تنہا ء نہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے اور صوبہ بھر کے پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائے ۔

Exit mobile version