مہمند ضلع میں لشمینیاء علاج کیلئے 7 سنٹر قائم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات
ضلع مہمند (افضل صافی)مہمند ضلع میں لشمینیاء علاج کیلئے 7 سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔جس میں فری علاج کیا جاتاہے۔عوام ان سنٹروں فائدہ حاصل کریں۔DHO رفیق حیات کا میڈیا نمائندگان سے بات چیت۔ضلع مہمند کےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات نے کہا ہے کہ علاقے میں لشمینیا کی رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے ضلع مہمند کے 7 ہسپتالوں میں علاج کے سنٹر قائم کئے ہیں جس میں مامدگھٹ RHC.یکہ غونڈ RHC.اٹاخویزی۔RHC.حدکور امبارRHC.
پنڈیالی۔BHU.قنداری صافی BHU پڑانگ غار۔BHU اور کشمیر کو سنٹر شامل ہیں۔جس میں لشمینیا کا مکمل علاج مفت کیا جاتا ہے۔رفیق حیات نے کہا کہ عوام کو لشمینیا ریتی مچھروں سے حفاظت بھی ضروری ہے مچردانی اتعمال کریں۔کڑکیو میں پردی لگائے اور کمروں سپرے کا اتعمال کریں۔انہوں کیا
کہ ریتی لشمینیا مچھر زیادہ بچوں کو بااسانی کاٹکتے ہیں جو اکثر علاج نہ کرنے کی صورت میں چہرے پر داغ رہتاہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت علاج ضروری ہے اور متاثرہ لوگ ان سنٹروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت علاج ہوسکے۔یاد رہے کہ لشمینیا کے انجکشن۔Glueantim جو کہ فرانس نے بنائے ہیں اور یہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان سے رجسٹر نہیں ہے اسلئے عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔