102

تیز ہواؤں کے باعث کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

تیز ہواؤں کے باعث کیٹی بندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کیٹی بندر کے سمندر میں 2 کشیاں الٹ گئیں 8 ماہی گیر لاپتہ 30 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، کبھی کبھی سمندر میں لہریں 6 میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں سمندر ميں تيز ہواؤں کے باعث کيٹی بندر کے قريب ماہی گيروں کی 2 کشتياں اُلٹ گئيں، حادثے کے بعد 30 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، جب کہ 8 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے

محکمہ فشری کے مطابق کشتیوں میں 38 ماہی گير سوار تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے ليا ہے، جب کہ کمشنر حیدرآباد نے فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
حکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، کبھی کبھی سمندر میں لہریں 6 میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہی گیر آج رات تک سمندر میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں واضح رہے کہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے،

ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں،اور ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار کبھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں