83

کوہاٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی

کوہاٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی

کوہاٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے— فوٹو: فائل
ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے— فوٹو: فائل

کوہاٹ کے دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=DJKzgGoZ9d8&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں