110

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ عبداللہ پاشا کی بڑی کارروائی

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ عبداللہ پاشا کی بڑی کارروائی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ عبداللہ پاشا کی بڑی کارروائی- اے ایس آئی تھانہ مانانوالہ پچاس ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار- ذرائع کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ عبداللہ پاشا نے اے ایس آئی تھانہ مانانوالہ اصغر علی کو پچاس ہزار روپے

رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں ایف آئی آر نمبری 04/22 جرم 5/2/47 کے تحت درج کرلی گئی ہے- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ پاشا نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے اور ہم سب نے مل کر معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے، مزید کہا کہ کرپشن کرنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں