Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات

خانیوال 22جنوری 22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت ہے قیام امن اور عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری کابنیادی کردار ہے‘ امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اورکرائم کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ پولیس اور وکلاء کا بنیا د ی رول ہے‘ وکلاء او رپولیس بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے مظلوموں کو بروقت انصاف دلا سکتے ہیں‘پولیس اور وکلاء کا بڑا قریبی رشتہ ہے

کیونکہ پولیس اور وکلاء مظلوم کی داد رسی او رظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔یہ بات انہو ں نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمدعامرایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بارالطاف حسین بھٹی ایڈووکیٹ کی قیادت میں نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نائب نائب صدرمحمدافضل ہمدانی‘فنانس سیکرٹری جام طاہر رسول‘لائبریری ندیم شاہد‘ایگزیکٹوممبرزمہر رئیس‘سید مرتضیٰ گیلانی سے ملاقات کرتے ہوئے

کہی۔دوران ملاقات محکمہ پولیس او رڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی اونے نومنتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا باہمی مشاورت سے سکیورٹی صورتحال کے حوالہ سے بہترین انتظاما ت کیے جائیں گے تاکہ سیشن کورٹ‘سول کورٹ اور وکلاء کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے‘ وکلاء برادری کے لیے میر ے درواز ے ہمہ وقت کھلے ہیں

۔صدرڈسٹرکٹ بار راؤ محمدعامراورجنرل سیکرٹری الطاف حسین بھٹی نے ملاقات کے موقع پر اپنے پورے پینل کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ قانون کی بالادستی کے لیے پولیس اوروکلاء کے باہمی کوآرڈی نیشن سے عدل وانصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے وکلاء برادری اور ڈسٹرکٹ بار اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Exit mobile version