ٹھٹھہ کیٹی بندر میں پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سول حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کیٹی بندر کے سمندر کریک حجامڑو میں گذشتہ روز تیز ہواوں سے الٹ جانے والی کشتیوں میں لاپتہ ماہیگیروں میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد 11 ماہیگیروں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں پاکستان نیوی کی ہائ کمان آپریشن ٹیم فضائ ہیلی کپٹرز میرین ٹائم عملہ سمیت مقامی غطوطہ خور گذشتہ دو دن سے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں
ڈی سی ٹھٹھہ ایس پی ٹھٹھہ فشر فورم کے چیئرمین سمیت پیپلزپارٹی رہنماء وقفے وقفے سے جائے حادثہ کا جائزہ لیتے رہے تفصیلات کیمطابق گذشتہ سے پیوستہ رات ایک بجے کے قریب کراچی سے چلی کشتی الصدیقی جنمیں 23 ماہیگیر موحود تھے کیٹی بندر کے کریک حجامڑ میں تیز طوفانی ہواؤں کا مقابلہ نہ کرسکی اور دو لخت ہوگئ جسکی وجہ سے تمام ماہیگہر ڈوب گئے اس دوران 6 ماہیگیروں نے ٹوٹے لکڑی کے تختے اور کچھ نے تیراکی کے ذریعے زندگی اور موت سے لڑتے جدوجہد کرتے
صبح کے قریب کنارے پہنچ پائے اس دوران بچ جانے والوں نے اپنے متعلقین سے رابطہ کرکے صورتحال بتائ اس سانحہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئ جسکے بعد صوبائ ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئ ریسکیو آپریشن تیز کیا گیا ڈی سی ٹھٹھہ ایس پی ٹھٹھہ پاکستان نیوی اور میرین ٹائم کا عملہ جائے وقعہ پہنچا اور سرچ آپریشن کا جائزہ لیا جاتا رہا اس دوران گذشتہ دن 2 چھوٹی کشتیاں بھی تیز ہواؤں کی زد میں آئیں
اور الٹ گئیں گذشتہ کل صبح ڈوبنے والے ماہیگیروں میں 2 افراد کی لاشیں پاکستان نیوی کے عملہ نے ہاتھ کیں جنہیں ورثاء کے حوالہ کیا گیا جبکہ دیگر 11 ماہیگیر تاحال لاپتہ ہیں جنکے ڈھونڈنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ابراہیم حیدری سے روانہ ہونے والی 2 لانچیں الصدیق اور السلیمان میں موجود 23 ماہیگیروں
میں 6 افراد اپنی مدد آپ بچے رہے جبکہ 2 ماہیگیروں کی لاشیں اتوار کی صبح ملیں باقی لاپتہ 11 ماہیگیر کے لئے تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہےکیٹی بندر میں PMSA جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے
اور اس کے نتیجے میں 32 ماہی گیروں کی قیمتی جانیں بچائی گئی ہیں۔ اب تک 02 لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔کیٹی بندر میں پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے سول حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ ڈوبنے والی کشتیوں اور بچائے گئے ماہی گیروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
1. سفینہ صدیقی
کل عملہ 16
08 افراد کو بچایا گیا۔
01 لاش برآمد ۔
03 افراد لاپتہ.
2۔بہر حسن
کل عملہ 20۔
20افرادکو بچایا گیا۔ 3-ال۔ منیر
کل عملہ .08
04افرادکو بچایا گیا۔
01 لاش برآمد۔
03 افرادلاپتہ.