Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جہانیاں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا اہتمام

جہانیاں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا اہتمام

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر نجی میرج ہال میں مسیحی برادری میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ، مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب پنجاب یوتھ کونسل کے چیئرمین میاں حمزہ کرامت، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملکہ شاہدہ حیات تھی.

تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی نائب تحصیلدار محمد عمران ہراج ، مہر محمد ظفر دھنیانہ اور اسٹیج کے فرائض نذیر احمد گوندل نے سرانجام دیئے. امدادی چیک تقسیم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہندر پال سنگھ پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ایک ممالک میں شامل ہے

جہاں اقلیتوں کو برابری کے انسانی حقوق حاصل ہیں. اور وزیراعظم پاکستان پاکستان عمران خان نے جو اقلیتوں کے لیے احسن اقدام اٹھائیں ہیں ان کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی، پنجاب یوتھ کونسل کے چیئرمین میاں حمزہ کرامت اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملکہ شاہدہ حیات نے کہا کہ مسیحی، سکھ، ہندو اور دیگر پاکستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں

اور پاکستان کیا حسن ہے. اقلیتی برادری کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں جب کہ تحصیلدار طاہر عباس خان کچھی ،نائب تحصیلدار جہانیاں محمد عمران ہراج ،فوکل پرسن آکاش شہزاد، مہر محمد ظفر دھنیانہ نے کہا کہ اپنوں کی خدمت کرکے جو دلی خوشی ہوتی ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا. اس موقع پر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی.

Exit mobile version