اسلام گڑھ یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت، غریب عوام مہنگی اشیاء خریدنے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور 121

اسلام گڑھ یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت، غریب عوام مہنگی اشیاء خریدنے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اسلام گڑھ یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت، غریب عوام مہنگی اشیاء خریدنے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت، غریب عوام مہنگی اشیاء خریدنے اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم ریجن کے آخری یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن میں کئی ہفتوں سے بنیادی اشیائے خوردونوش جس میں آٹا،

دالیں، گھی،تیل اور چاول سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں کئی دنوں سے سٹور سے غائب ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں یوٹیلیٹی سٹور کاکڑہ ٹاؤن علاقہ میں ریجن کا آخری سٹور ہونے کی وجہ سے درجنوں قصبے اس سے مستفید ہو رہے تھے

مگر اشیائے خوردنوش کی قلت نے مہنگائی کے اس،دور میں غریب عوام کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے انھوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر فوری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنای جائے تاکہ غریب عوام کو کچھ تو ریلیف مہیا ہو سکے اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں