لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کو بری کردیا 129

لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کو بری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کو بری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزم کو بری کردیا۔2018 میں تھانہ صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی محمد اشرف نے مدثر نصیر اور ہمراہی ملزمان فیضان ارسلان اور نعمان کے خلاف اپنے بیٹے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ 2020 میں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزم مدثر نصیر کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 324 7 سال قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ

دیگر ہمراہی ملزمان کو با عزت بری کر دیا۔ مدثر نصیر نے اس فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے علاقہ مجسٹریٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سزا کے حکم کو برقرار رکھا۔ مدثر نصیر نے مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف نگرانی دائر کر رکھی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اور اعلی عدلیہ کے نظائر کو مد نظر رکھتے ہوئے بری کرنے کا حکم صادر فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں