نوابزادہ ایاز خان نیازی اور فیصل خان نیازی کی زیل قریشیاں جہانیاں کے چکنمبر 126 ٹن آر میں آمد اور مشہور زمانہ سیاسی شخصیت ملک مختیار سے خصوصی ملاقات 109

نوابزادہ ایاز خان نیازی اور فیصل خان نیازی کی زیل قریشیاں جہانیاں کے چکنمبر 126 ٹن آر میں آمد اور مشہور زمانہ سیاسی شخصیت ملک مختیار سے خصوصی ملاقات

نوابزادہ ایاز خان نیازی اور فیصل خان نیازی کی زیل قریشیاں جہانیاں کے چکنمبر 126 ٹن آر میں آمد اور مشہور زمانہ سیاسی شخصیت ملک مختیار سے خصوصی ملاقات

*خانیوال (سعید احمد بھٹی) گیم چینجر سیاستدان نوابزادہ ایاز خان نیازی افتخار نزیر کے سیاسی گڑھ زیل قریشیاں جہانیاں میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے کے مشن پر !!!

سیاست کے سلطان نوابزادہ ایاز خان نیازی اور خانیوال کی سیاسی پہچان ایم پی اے فیصل خان نیازی کی زیل قریشیاں جہانیاں کے چکنمبر 126 ٹن آر میں آمد اور مشہور زمانہ سیاسی شخصیت ملک مختیار سے خصوصی ملاقات !!!

سیاست کے سلطان نوابزادہ ایاز خان نیازی اور خانیوال کی سیاسی پہچان ایم پی اے فیصل خان نیازی گزشتہ شب جہانیاں میں افتخار نزیر گروپ کے سیاسی گڑھ زیل قریشیاں تشریف لائے اور چکنمبر 126 ٹن آر کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت ملک مختیار سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر رانا محمد علی, چوہدری سرور اور راؤ سرور بھی موجود تھے ملک مختیار نے نوابزادہ ایاز خان نیازی کا اپنے ڈیرے پر انتہائی پرتپاک استقبال کیا ان کا کہنا تھا کہ جہانیاں کی سیاست میں ایک قدآور شخصیت کی آمد نے سیاسی خلاء کو پر کر دیا ھے

جہانیاں میں اب وہ سیاستدان دربدر ہو چکے ہیں جو پچھلے پندرہ سال سے اسلام آباد کی رنگینیوں میں گم ہو چکے تھے جب سے نوابزادہ ایاز خان نیازی نے عملی خدمت کی سیاست کا آغاز کیا ہے جہانیاں کی عوام کو امید کی کرن نظر آئی ھے جہانیاں کے کونے کونے میں نوابزادہ ایاز خان نیازی کے تزکرے اور چرچے ہیں جہانیاں کے غیور عوام انہیں اپنا مسیحا تسلیم کر چکے ہیں اتنے مختصر وقت میں اپنا آپ منوا لینا نوابزادہ ایاز خان نیازی کا بہت بڑا کارنامہ ھے حالات جس تیزرفتاری سے تبدیل ہو رہے ہیں

نوابزادہ ایاز خان نیازی کی فتح امیدوں سے یقین کی طرف اتنی تیزی سے بدلتی جا رہی ہے اس موقع پر نوابزادہ ایاز خان نیازی نے ملک مختیار کو اپنے جہانیاں پولیٹیکل سیکرٹریٹ کی دعوت دی ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے 1985 سے آج تک عوامی خدمت کی سیاست کی ہے

انشاءاللہ جہانیاں میں بھی خدمت کی سیاست کو فروغ دیں گے بعدازاں نوابزادہ ایاز خان نیازی چکنمبر 121 ٹن آر میں بابر سندھو کے ڈیرے پر بھی گئے وہاں نوابزادہ ایاز خان نیازی کے لئے پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں