82

لاہور کے مقتول صحافی حسنین شاہ کے حق میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر دھابیجی گھارو ٹھٹھہ میرپور ساکرو میں مظاہرے

لاہور کے مقتول صحافی حسنین شاہ کے حق میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر دھابیجی گھارو ٹھٹھہ میرپور ساکرو میں مظاہرے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)لاہور کے مقتول صحافی حسنین شاہ کے حق میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر دھابیجی گھارو ٹھٹھہ میرپور ساکرو میں مظاہرے صحافیوں کو تحفظ دینے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز لاہور میں کرائم رپوٹر حسنین شاہ کو قتل کئے

جانے کیخلاف دھابیجی پریس کلب کے سامنے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے ڈویژنل ممبر مقصود احمد جوکیو ، ضلعی مالیات سیکرٹری امین فاروقی کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ حق سچ لکھنے کے جرم میں پورے ملک کے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں

حکومت کیجنانب سے موثر اقدامات نہ ہونے پر آئے روز صحافی ٹارگٹ بن رہے ہیں پنجاب حکومت فوری طور پر صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کرے احتجاجی مظاہرے میں روشن بوپانی ، صدام پہنور ، سیف الملوک شاہ , مشتاق بنبہرو ، شعیب سموں ، و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں