ملک میں بڑھتی آلودگی اور موسم کے اسباب و حل کے لئے پولیٹیکنک کالج مکلی میں غیر سرکاری تنظیموں،کی تعاون سے ایک سیمینار منعقد ہوا
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ملک میں بڑھتی آلودگی اور موسم کے اسباب و حل کے لئے پولیٹیکنک کالج مکلی میں غیر سرکاری تنظیموں SRSO , ACF اور SIDA کی تعاون سے ایک سیمینار منعقد ہوا جسمیں ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی ، حمیراء علی ، سیدہ فزہ شاہ ، ریاض لغاری ، عبدالجبار بھٹی ،
حاجی حنیف میمن ، خدا بخش بہرانی اور محمد صدیق پلیجو و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ماحولیاتی ماہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑھتی ہوئ آلودگی دنیا کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ٹھٹھہ بدین اور سجاول میں سمندر تیزی سے بڑھ رہا ہے
جو کہ نہ صرف فصلوں کو تباہ کررہا ہے بلکہ آبی جانوروں کا بھی نقصان کے ساتھ ساتھ لاکھوں ایکڑز زمین بھی نگل رہا ہے اسی طرح لوگ بھی موسم کی آبو ہوا کی وجہ سے متاثر ہیں اس حوالہ سے حکومت وقت اور دیگر متعلقہ اداروں کو عملی کردار ادا کرتے ہوئے آلودگی پر قابو پانا ہوگا