ضلع مہمند ،یکہ غنڈ سرو کلی میں 70 سالہ پُرانی دُشمنی دوستی میں تبدیل
ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند ،یکہ غنڈ سرو کلی میں 70 سالہ پُرانی دُشمنی دوستی میں تبدیل. فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی کا خاتمہ. فریقین نے تمام رنجشیں بھولا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ کےعلاقہ سروکلے میں فریق اول ملک اسرائیل اور فریق دوم ماسٹر عطا اللہ، معازاللہ کے مابین 70سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ پرانی دشمنی کی خاتمے کےلیے علاقے کے مشران ملک نور ہاشم، حاجی زاہد، ملک یاسین اور مفتی تسلیم الحق وغیرہ نے مقامی پولیس کی مدد سے فریقین کے مابین راضی نامہ کی کوششیں شروع کی. اور نہایت ہی کم عرصے میں دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرایا.
آج دونوں مخالف فریق ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر گذشتہ تمام تر رنجشیں ہمیشہ کے لئے ختم کردیئے۔ راضی نامہ کی تقریب میں مختلف علاقوں کے مشران ملک نصرت ملک فدا خان ملک زاہد ملک لعل بادشاہ ملک ناصر ملک اجمل ملک مثل ملک اسراردل ملک الطاف اور عوام نے شرکت کی۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
مفتی تسلیم الحق خان نے کہا کہ یہ ہمارا مشن ہے کہ اپنے علاقہ سے ہر قسم عداوتوں کو ختم کرنا ہے جس سے ہمارے علاقہ میں امن قائم ہوگا اور علاقہ کے مشران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ علاقہ سے ہر قسم دشمنیاں،منشیات فروشی ہوائی فائرنگ اور ہر قسم جرائم ختم کرنے میں مقامی پولیس کی مدد کریں۔