اسلام گڑھ ڈھلہ بجاڑ کے لوگوں کا درینہ مطالبہ ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا 190

اسلام گڑھ ڈھلہ بجاڑ کے لوگوں کا درینہ مطالبہ ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا

اسلام گڑھ ڈھلہ بجاڑ کے لوگوں کا درینہ مطالبہ ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) ڈھلہ بجاڑ کے لوگوں کا درینہ مطالبہ ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا،ڈھلہ بجاڑ کی خستہ حال سڑک کی تعمیر کا نوٹفیکشن جاری، عوام علاقہ شکرگزار تفصیلات کے مطابق ڈھلہ بجاڑ کی سڑک کی خستہ حالی پر عوام علاقہ کا درینہ مطالبہ تھا کہ سڑک کی حالت بہتر کی جائے عوام سے کیے گئے

وعدے کو چوہدری قاسم مجید نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ڈھلہ بجاڑ کی سڑک کی تعمیر کا نوٹفیکیشن نیو کشمیر ڈویلپمنٹ کے پروگرام کے تحت محکمہ تعمیرات عامہ سے جاری کروا دیا جس پر تمام عوام علاقہ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید و ممبر اسمبلی چوہدری قاسم مجید کی ممنون ہے

جنھوں نے ہمیشہ کیطرح اپنے وعدے کو وفا کیا اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے ویژن کو مزید وسعتیں دے کر عوام کو ان کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے وعدے پر عمل پیرا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں