خانیوال میونسپل کمیٹی خانیوال کا انسداد تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری، ایڈمنسٹریٹر عمر شیرازی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) میونسپل کمیٹی خانیوال کا انسداد تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے-ایڈمنسٹریٹر عمر شیرازی کی زیر قیادت سنگلانوالہ، جسنونت نگر چوک پر کریک ڈائون کے دوران اینٹی تجاوزٹ اسکواڈ نے عارضی اور پختہ تجاوزات کا صفایا شروع کردیا-ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر دکانداروں کو
آئندہ مقررہ حد سے تجاوز کرنے پر سخت کارروائی کیلئے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیدیا-ایڈمنسٹریٹر نے غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سیوریج نالہ کی صفائی شروع کرادی-انہوں نے شہر چیف آفیسر کو تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی-