201

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران کی ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ سے ملاقات

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران کی ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ سے ملاقات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) گزشتہ چند روز سے میڈیکل سٹورز، فارمیسز اور ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ ہونے والی ڈکیتیوں کے سدباب کے لیے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (رٹیل) شیخوپورہ کے عہدیداران وائس چیئرمین عمران نعیم، صدر لالہ لقمان، جنرل سیکرٹری میاں محمود عالم، ملک سیماب اعوان، میڈیا کوارڈینیٹر چوہدری مبشر مظہر،

ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندے محمد ندیم، ہارون خان، ملک بشیر و دیگر نے ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں چند ماہ سے شیخوپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈکیتیوں سے آگاہ کیا گیا۔

شیخوپورہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران کی ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ سے ملاقات کے بعد ڈی پی او آفس کے باہر گروپ فوٹو
شیخوپورہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے عہدیداران کی ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ سے ملاقات کے بعد ڈی پی او آفس کے باہر گروپ فوٹو

ملاقات کے دوسرے مرحلے میں کیمسٹ حضرات کے تحفظات کے معاملات پر ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ چوہدری ناصر محمود باجوہ نے متعلقہ ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو 15 روز کی مہلت دی- اس موقع پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرتے ہوئے ریکوری بھی کروائی جائے گی اور انصاف کے جملہ تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں