107

عمران خان ہر شعبہ میں ناکام ہو رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بھی قابو میں نہیں رہی ۔ محمد وسیم نقشبندی، عدنان حسینی

عمران خان ہر شعبہ میں ناکام ہو رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بھی قابو میں نہیں رہی ۔ محمد وسیم نقشبندی، عدنان حسینی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے )پاکستان سنی تحریک شیخوپورہ کے رہنما محمد وسیم نقشبندی اور عدنان حسینی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ہر شعبہ میں ناکام ہو رہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بھی قابو میں نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے باہر سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں- سنی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ کپیٹل ٹی وی کے

سینئرکرائم رپورٹر، پریس کلب اور ایمرا کونسل کے ممبر حسنین شاہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس قتل پر پاکستان سنی تحریک صحا فی برادری کےساتھ کھڑ ی ہے، سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب، وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتول حسنین شاہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں