گولڑہ پانچ معصوم بچے اور ایک عورت تشدد کے بعد اغواء
اسلام آباد( کرائم رپورٹ)شہر اقتدار گولڑہ کی حدود سری سسرال اسلحہ کی نوک پر سگے بھائیوں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی بہن اور متاثرہ کے پانچ بچوں کو اغوا کر لیا۔ملزمان کی تلاش جاری ابھی تک ان کا کوئی سراغ مل نہیں پایا واردات کے بعد متاثرہ کنبے میں دہشت کا ماحول۔تھانہ گولڑہ شریف کی حدود سری سرال ذوالفقار حارث شیراز اور سرفراز نامی شخص نے اپنی فیملی کے پانچ معصوم بچے اور ایک عورت کو تشدد کے بعد اغواء کر لیا
صبا شاہین نے تھانہ گولڑہ شریف میں درخواست میں موقف اختیار کیا میں آج رات کے ٹائم میری خالہ اپنے پانچ بچوں کے ساتھ نادرا آفس سے میرے ماموں فیصل کے ساتھ واپس آ رہے تھے رستے میں رشتے داروں نے گاڑی کے آگے گاڑی لگا کر میری خالہ کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا اس کے بعد جدید آتشیں اسلحہ سے
ڈرا دھمکا کر خالہ اور پانچ معصوم بچوں کو اغواء کرکے لے گئے تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے فوری طور پر اغواء اور دیگر دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرکے اور طور پر ملزمان کے گھر ریٹ کیا تو ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہوچکے تھے
پولیس نے درخواست دہندہ کو پورا یقین دلایا ہے ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی ہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ایسے ملزمان کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا