110

اسلام گڑھ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے مرکزی رہنما ظہیر اسلام کی زیر صدارت اساتذہ کا مذہمتی اجلاس منعقد

اسلام گڑھ سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے مرکزی رہنما ظہیر اسلام کی زیر صدارت اساتذہ کا مذہمتی اجلاس منعقد

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے مرکزی رہنما ظہیر اسلام کی زیر صدارت اساتذہ کا مذہمتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اساتذہ نے مشترکہ طور پر ضلع میرپور میں دیگر اضلاع سے تبادلہ اور ترقیابی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تبادلہ اور ترقی کینسل کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ای ٹی ظہیر اسلام نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

پنیام سکول میں دوسرے ضلع سے تبادلہ اور پائلٹ سکول میں دیگر ضلع سے ترقیابی کرکے مقامی پڑھے لکھے لوگوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے نائب صدر لیاقت علی نے کہا کہ آرگنائزیشن اپنے فرائض پورے کرتے ہوئے ان کاموں کی نشاندھی کرتے ہوئے آرڈر فی الفور منسوخ کروائے۔مقامی لوگوں کی حق تلفی پر خاموشی تماشائی نہیں بن سکتا۔انھوں نے کہا

کہ آرگنائزیشن نے اگر غیر آئینی اقدامات کی حمایت کی تو بغاوت کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اجلاس میں سینئر مدرس محمد انور،محمد مجید،اعجاز احمد،قاری عمران الطاف،طفیل حسین،قاری کبیر،عثمان احمد،علی سرفراز اور دیگر نے شرکت کی۔چودھری محمد انور نے کہا کہ حکومت ،محکمہ تعلیم اور آرگنائزیشن کے زعماء مقامی پڑھے لکھے لوگوں پر ترس کھائیں جو تعلیمی ڈگری گھر میں رکھ کر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں

۔ضلع میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں سے روزگار کے مواقع چھین کر انھیں خودکشی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ضلع میرپور کی آسامیوں پر تعیناتیاں اور ترقی مقامی لوگوں کا حق ہے۔ہم حکومت آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنیام اور میرپور کے سکولوں میں مقامی لوگوں کو تعینات کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں