Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ہارون آباد ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ہارون آباد ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کےلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سوئی گیس کے متبادل ایندھن کےلئے ایل پی جی کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے اور نئی دکانیں قائم کرنے کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائیگا اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران رفیع اللہ،

محمد عثمان، داؤد اشرف، غلام مرتضی، وسیم احمد اور رانا ساجد،فخر جاوید، انتظامی آفیسرز، عزیر احمد سول ڈیفنس آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اور متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے اجلاس میں لوگوں کو معاشی ریلیف دینے کے لئے ایل پی جی کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت اور ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اجلاس میں متعلقہ افسران سے کہا گیا

کہ ضلع بھر میں عوام کو شدید سردیوں میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے اس موقع پر بتایا گیا کہ 8۔11 کلوگرام(گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام) ایل پی جی کے بند سلنڈر کی قیمت 2321 روپے سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرلئے متعلقہ افسران اپنا کردار ادا کریں

علاوہ ازیں ایل پی جی کی نئی دکان کھولنے کےلئے ڈپٹی کمشنر/متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے پیشگی تحریری اجازت لینا ضروری ہوگی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوٹل،سکول، کالج، ویلڈنگ دکان کے ساتھ ایل پی جی دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Exit mobile version